چٹیانہ :سرکاری ایمبولنس میں آتشزدگی، خاتون جاں بحق

 چٹیانہ :سرکاری ایمبولنس میں آتشزدگی، خاتون جاں بحق

چک347 کے قریب شارٹ سرکٹ پر آگ لگنے سے صاحبہ بی بی جھلس کرچل بسی سرفراز، اسکی والدہ ولاں بی بی،ہمشیرہ بخت بی بی،ایمبولینس ڈرائیور اسد شدید زخمی

ٹو بہ ٹیک سنگھ ،پیرمحل،سندیلیانوالی(ڈسٹرکٹ رپورٹر ،نمائندہ دنیا،سٹی رپورٹر)تھانہ چٹیانہ کے علاقہ میں شارٹ سرکٹ کے باعث سرکاری ایمبولنس میں آگ لگنے سے ایک خاتون جاں بحق جبکہ 4 افراد شدیدزخمی ہو گئے ۔ پیرمحل کوٹ کرم شاہ سندھیلیانوالی کارہائشی سرفراز سکندر حیات اپنی والدہ ولاں بی بی کو طبی معائنے کے بعد ڈی ایچ کیو ہسپتال ٹوبہ سے آر ایچ سی سندھیلیانوالی کی سرکاری ایمبولنس کے ذریعے اپنے گھر کوٹ کرم شاہ واپس لے کر جا رہا تھا، انکے ہمراہ دو بہنیں صاحبہ بی بی اور بخت بی بی بھی موجود تھیں،ایمبولنس جب کھیکھا بنگلہ روڈ پر چک نمبر 347گ ب کے قریب پہنچی تو شارٹ سرکٹ کے باعث اس میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، آگ لگنے سے صاحبہ بی بی شدید جھلس کر موقع پر ہی جاں بحق ہو گئی جبکہ سرفراز، انکی والدہ ولاں بی بی،ہمشیرہ بخت بی بی اور ایمبولینس ڈرائیور اسد رمضان شدید زخمی ہو گئے ۔اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور جاں بحق خاتون کی لاش جبکہ زخمیوں کو فوری طور پر ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا، پولیس کے مطابق ابتدائی طور پر آگ لگنے کی وجہ شارٹ سرکٹ معلوم ہوتی ہے تاہم تمام پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں۔ڈی ایس پی صدر سرکل ٹوبہ اور ایس ایچ او تھانہ چٹیانہ مصروف تفتیش ہیں ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں