تنخواہوں ،پنشن میں سوفیصد اضافہ نہ ہواتواحتجاج:پریم یونین

 تنخواہوں ،پنشن میں سوفیصد اضافہ نہ ہواتواحتجاج:پریم یونین

ملازمین10فیصداضافہ کسی صورت قبول نہیں کرینگے :ضیاالدین انصاری،شیخ انور

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)ریلوے پریم یونین کے چیئرمین ضیاالدین انصاری، صدر شیخ انور،سیکرٹری جنرل خیر محمد تونیو، سینئر نائب صدر عبدالقیوم اعوان، چیف آرگنائزر خالد محمود چوہدری،ڈپٹی چیف آرگنائزرجنیدخرم،ڈپٹی میڈیا کوآرڈینیٹر عاطف رزاق نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ بجٹ میں ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں مہنگائی کے تناسب سے کم ازاکم 100فیصد اضافہ نہ کیا گیا تو کراچی سے پشاور تک دما دم مست قلندر ہو گا، کسی کو بھی عوامی سرمائے پر موج مستی نہیں کرنے دیں گے ،اب ملازمین نہیں بلکہ حکمرانوں کو قربانی دینا ہو گی، ملازمین دس فیصد اضافہ کسی طور پر قبول نہیں کرینگے ، پریم یونین ظالمانہ بجٹ کیخلاف احتجاجی تحریک چلائے گی،ملازمین کو ان کا حق دلوائیں گے ۔

حکومتی ایوانوں تک ملازمین کی آواز پہنچانے کیلئے آج یکم جون کو ملتان اور2جون کو راولپنڈی میں احتجاجی مظاہرے ہونگے ۔انہوں نے مطالبہ کیاکہ ریلوے میں تنخواہ ادائیگی شیڈول کو معمول کے مطابق لایا جائے ۔ سولہ سکیل تک کے ملازمین اور پنشنرز کو انکم ٹیکس سے مستثنیٰ قرار دیا جائے ۔ ٹی اے ڈی اے فوری اداکیاجائے ، خالی اسامیوں پر ملازمین کے بچوں کو بھرتی، ٹی ایل اے اور ان ویلڈ ملازمین کو فوری مستقل کیا جائے ۔ ان ویلڈ ملازمین کے بچوں کو بھرتی ، ریلوے کا بجٹ نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے مطابق طے کیا جائے ۔دیگرحکومتی اداروں کی طرح حکومت ریلوے ملازمین کی تنخواہوں کی ذمہ داری بھی لے ۔گریڈ 16 تک پروموشن کیلئے آئی بی کی کلیرنس سے مستثنیٰ قرار دیا جائے ۔ ریلوے میں فوری ریفرنڈم اورمسافر ٹرینوں کی نجکاری کو ختم کیا جائے ۔ مسافر اور گڈز کو چز ریلوے ٹریک کی مرمت کیلئے حکومت فوری مالی وسائل فراہم کرے ،تمام ایڈہاک ریلیف الاؤنسز کوبنیادی تنخواہ میں ضم کرکے نئے سکیل ریوائزکئے جائیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں