کمالیہ ماڈل تحصیل قرار، 5 ارب روپے کے ترقیاتی فنڈز جاری

 کمالیہ ماڈل تحصیل قرار، 5 ارب  روپے کے ترقیاتی فنڈز جاری

کمالیہ (نمائندہ خصوصی) حکومتِ پنجاب نے کمالیہ کو ماڈل تحصیل قرار دیتے ہوئے پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت 5 ارب روپے کے ترقیاتی فنڈز جاری کر دیے ہیں۔

 اس منصوبے کے تحت شہر میں جدید پارکس، پلے گراؤنڈز، ٹف ٹائلز، سیوریج سسٹم کی بہتری اور سڑکوں کی تعمیر و مرمت جیسے منصوبے شامل ہیں۔ انتظامیہ کے مطابق مختلف منصوبوں پر کام شروع کر دیا گیا ہے ۔شہریوں نے توقع ظاہر کی ہے کہ ان منصوبوں کی بروقت تکمیل سے کمالیہ کو ایک جدید اور خوبصورت تحصیل بنانے میں مدد ملے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں