کوٹ ادو میں چوری کی دو وارداتیں، لاکھوں کا سامان غائب
کوٹ ادو میں چوری کی دو وارداتیں، لاکھوں کا سامان غائبگھروں کے تالے توڑ کر نقدی و قیمتی سامان اور ٹیوب ویل موٹر چوری
کوٹ ادو (ڈسٹرکٹ رپورٹر ) تھانہ قصبہ گجرات اور تھانہ صدر چوک سرورشہید کے علاقوں میں چوری کی دو مختلف وارداتوں میں نامعلوم ملزمان لاکھوں روپے مالیت کا سامان لے اڑے ۔ تفصیلات کے مطابق موضع کہاوڑ میں مدعی محمد حسنین کے گھر کے تالے توڑ کر نامعلوم چور چاندی کی انگوٹھی، راڈو گھڑی، پارچات اور 3 لاکھ 50 ہزار روپے نقدی چوری کر کے فرار ہوگئے ۔ دوسری جانب چک نمبر 531 ٹی ڈی اے میں محمد ارشد خان کے رقبے سے ٹیوب ویل کی موٹر مالیتی تقریباً ایک لاکھ روپے نامعلوم افراد چوری کر کے لے گئے ۔ پولیس کے مطابق دونوں واقعات کی رپورٹ درج کر لی گئی ہے اور نامعلوم ملزمان کی تلاش کے لیے کارروائی شروع کر دی گئی ہے ۔ مزید تفتیش جاری ہے ۔