قتل کے مقدمہ میں 2 مجرموں کو عمر قید اور جرمانے کی سزا
وہاڑی (نمائندہ خصوصی) پولیس کی جانب سے قتل کے مقدمہ میں مؤثر تفتیش، پیروی اور ٹھوس شہادتوں کی بدولت ایک ہی مقدمے کے دو مجرموں کو عمر قید اور جرمانے کی سزائیں سنائی گئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ جھال میں درج مقدمہ میں بہترین تفتیش، پیروی اور شہادتوں کی بنیاد پر معزز عدالت ایڈیشنل سیشن جج وہاڑی طارق محمود شاد نے جرم ثابت ہونے پر مجرم ظفر ولد رجب اور ابرار ولد امین عرف عالم کو عمر قید اور پانچ، پانچ لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی۔ ملزمان نے رنجش کے باعث جعفر کو کلہاڑی، بندوق کے بٹ اور سوٹوں کے وار کر کے قتل کیا تھا۔ مقدمہ کی تفتیش سب انسپکٹر مظہر شان نے کی۔