میاں چنوں میں ٹریفک حادثہ، ایک شخص جاں بحق

میاں چنوں میں ٹریفک حادثہ، ایک شخص جاں بحق

میاں چنوں میں ٹریفک حادثہ، ایک شخص جاں بحقمحسن وال کے قریب بس کی ٹکر سے پیدل شخص جان کی بازی ہار گیا

میاں چنوں (تحصیل رپورٹر) محسن وال کے قریب ایک بس اور پیدل چلنے والے شخص کے درمیان پیش آنے والے ٹریفک حادثے میں ایک شخص جان کی بازی ہار گیا۔ ریسکیو 1122 کے مطابق اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور ضروری کارروائی کا آغاز کیا۔ ابتدائی معلومات کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت 42 سالہ افضل ولد رمضان، سکنہ 4 ایٹ آر کے نام سے ہوئی ہے ۔ ریسکیو اہلکاروں نے متوفی کی لاش کو قانونی کارروائی کے لیے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میاں چنوں منتقل کر دیا ہے ۔ پولیس نے حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے مزید تفتیش شروع کر دی ہے جبکہ علاقے میں افسوس کی فضا برقرار ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں