پیرمحل شورکوٹ روڈ کی سست تعمیرپر شہریوں کا احتجاج

پیرمحل شورکوٹ روڈ کی سست تعمیرپر شہریوں کا احتجاج

9 ماہ سے زیرِ تعمیر شاہراہ تاحال مکمل نہ ہو سکی، فوری مکمل کیا جائے :شہری

پیرمحل (نمائندہ دنیا) پیرمحل شورکوٹ روڈ، بے نظیر پارک کے قریب واقع اہم شاہراہ گزشتہ 9 ماہ سے زیرِ تعمیر ہونے کے باوجود مکمل نہ ہو سکی، جس پر شہریوں نے شدید احتجاج کیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق سڑک کی خستہ حالی، اڑتی دھول اور سست رفتار تعمیراتی کام نے شہریوں کی مشکلات میں اضافہ کر دیا ہے ۔مقامی شہریوں، دکانداروں اور مسافروں کا کہنا ہے کہ روزانہ ہزاروں افراد اس روڈ سے گزرتے ہیں، تاہم منصوبہ تاحال مکمل نہیں ہو سکا۔ سڑک پر جگہ جگہ گڑھے اور مٹی کے ڈھیر موجود ہیں جبکہ دھول سے ماحولیاتی آلودگی اور سانس کی بیماریوں میں اضافہ ہو رہا ہے ۔شہریوں کے مطابق خراب سڑک کے باعث گاڑیوں کو نقصان اور ٹریفک حادثات کے خدشات بھی بڑھ گئے ہیں۔ عوامی و سماجی حلقوں نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ منصوبے کو فوری مکمل کیا جائے تاکہ شہری مشکلات سے نجات پا سکیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں