ترقیاتی منصوبوں میں معیار برقرار رکھنے ،مون سون تیاری کا حکم

ترقیاتی منصوبوں میں معیار برقرار رکھنے ،مون سون تیاری کا حکم

ترقیاتی منصوبوں میں معیار برقرار رکھنے ،مون سون تیاری کا حکم عوامی سہولت کو مدنظر رکھا جائے ، حفاظتی سامان کی دستیابی بھی یقینی بنائی جائے

سرگودھا (سٹاف رپورٹر)کمشنر سرگودھا ڈویژن حافظ شوکت علی نے اجلاس میں واسا کے میگا پراجیکٹ، پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت چار تحصیلوں میں جاری ترقیاتی سکیموں اور پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ ماڈل کے تحت مجوزہ منصوبوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔اجلاس میں کمشنر کو مختلف جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر سٹی بیوٹیفکیشن پروگرام کے تحت سٹی روڈ اور کچہری بازار کی خوبصورتی اور بحالی کے منصوبوں کا بھی جائزہ لیا گیا، جس پر کمشنر نے کام کے معیار کو ہر صورت برقرار رکھنے کی ہدایت کی۔انہوں نے ہدایت کی کہ ترقیاتی منصوبوں کے مقامات پر حفاظتی اقدامات یقینی بنائے جائیں، عوامی سہولت کو مدنظر رکھا جائے اور عملے کے لیے حفاظتی سامان کی دستیابی بھی یقینی بنائی جائے ۔مون سون سیزن کی تیاریوں کا جائزہ لیتے ہوئے کمشنر نے تمام متعلقہ محکموں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی اور نکاسی آب، مشینری کی دستیابی اور ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے پیشگی انتظامات مکمل رکھنے کا حکم دیا۔کمشنر حافظ شوکت علی نے تمام اسسٹنٹ کمشنرز سے الگ الگ بریفنگ بھی لی اور ہدایت کی کہ عوامی خدمت کے شعبوں میں نمایاں نتائج کے حصول کے لیے اپنی کوششیں مزید تیز کی جائیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں