اپنی زمین اپنا گھر،25 خاندانوں میں الاٹمنٹ لیٹرز تقسیم
اپنی زمین اپنا گھر،25 خاندانوں میں الاٹمنٹ لیٹرز تقسیماس پروگرام کے لیے تقریباً 28 ہزار درخواستیں موصول ہوئی تھیں
سرگودھا (سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر حسین احمد رضا چودھری نے وزیراعلیٰ پنجاب کے فلاحی منصوبے اپنی زمین اپنا گھر پروگرام کے تحت 25 خوش نصیب مستحق خاندانوں میں الاٹمنٹ لیٹرز تقسیم کیے ۔ تقریب ڈپٹی کمشنر آفس میں منعقد ہوئی جس میں ڈائریکٹر ہاؤسنگ راؤ محمد ناصر اور دیگر متعلقہ افسروں نے شرکت کی۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کا \\\"اپنی زمین اپنا گھر\\\" پروگرام کم آمدن والے اور بے گھر خاندانوں کے لیے ایک تاریخی اقدام ہے جس کے ذریعے مستحق افراد کو اپنے گھر کے خواب کی تعبیر مل رہی ہے ۔انہوں نے بتایا کہ ضلع سرگودھا میں اس پروگرام کے لیے تقریباً 28 ہزار درخواستیں موصول ہوئیں جن میں سے مکمل شفافیت کے ساتھ قرعہ اندازی کے ذریعے 25 مستحق افراد کا انتخاب کیا گیا۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ حکومت پنجاب عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی اور معیارِ زندگی بہتر بنانے کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے ۔ انہوں نے الاٹمنٹ لیٹر حاصل کرنے والے افراد کو مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ یہ منصوبہ ان کے اور ان کے خاندانوں کے لیے خوشحالی کا ذریعہ ثابت ہوگا۔