جھنگ:طالبہ کی ہلاکت، ورثا کا کچہری روڈ بلاک کرکے احتجاج

 جھنگ:طالبہ کی ہلاکت، ورثا کا کچہری روڈ بلاک کرکے احتجاج

پولیس تفتیش پر عدم اطمینان ،پوسٹ مارٹم رپورٹ میں ردوبدل کا بھی الزام

جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) فرسٹ ایئر کی طالبہ ایشال فاطمہ کی ہلاکت کے بعد پولیس تفتیش اور ہسپتال انتظامیہ کی مبینہ غفلت کے خلاف ورثا نے کچہری روڈ بلاک کرکے احتجاج کیا۔تفصیلات کے مطابق ورثا اور اہل علاقہ نے ڈی ایچ کیو ہسپتال انتظامیہ اور پولیس کی تحقیقات پر عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے شدید احتجاج کیا۔مظاہرین نے پریس کلب سے ڈی پی او آفس تک مارچ بھی کیا جس کے باعث کچہری روڈ پر ٹریفک کی روانی متاثر رہی۔ ورثا نے الزام عائد کیا کہ طالبہ کے ساتھ مبینہ طور پر زیادتی ہوئی اور ہسپتال میں بروقت و مناسب علاج نہ ہونے کے باعث اس کی موت واقع ہوئی۔ورثا نے پوسٹ مارٹم رپورٹ میں ردوبدل کا بھی الزام لگایا جبکہ پولیس تفتیش پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے جے آئی ٹی اور ڈی پی او جھنگ کے تبادلے کا مطالبہ کیا۔ مظاہرین نے اعلیٰ حکام سے شفاف تحقیقات اور انصاف فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں