سنی تحریک کایوم عمر فاروقؓؓ عقیدت واحترام سے منانے کا اعلان
کراچی(این این آئی)سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد شاداب رضا نقشبندی نے کہا ہے کہ یوم سیدنا عمر فاروق رضی اللہ عنہ عقیدت واحترام سے منائینگے۔
پاکستان سنی تحریک کے تحت ملک بھر میں ریلیاں سمینار کنونشن کا انعقاد کیا جائیگا ،حکومت پاکستان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ یوم عمر فاروق پر عام تعطیل کا اعلان کرے ،سوچھی سمجھی سازش کے تحت پاکستان میں ایام محرم میں مخصوص مکتبہ فکر کو جواز بنا کر مذہبی فسادات اور انتشار پھیلانے کی سازش کی جاتی ہے ،صحابہ کرام کی شان میں گستاخی کسی صورت برداشت نہیں کی جائیگی ،تمام مکاتب فکرسے اپیل کرتے ہیں کہ دشمن کی ہر سازش کو ناکام بنانے کیلئے اخوت بھائی چارگی ، برداشت ودرگذر کو فروغ دیں ،پاکستان سنی تحریک کے تحت عظیم الشان سیدنا عمرفاروق رضی اللہ عنہ کانفرنس جامعہ کلاتھ ایم اے جناح روڈ پر منعقد ہوگی۔