سمارٹ لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر 2 افراد گرفتار
مدینہ ٹاؤن کے علاقے چکڑ چوک میں پولیس کی کارروائی ،مقدمات درج
فیصل آباد (سٹی رپورٹر) سمارٹ لاک ڈاؤن کے نفاذ کی خلاف ورزی کرنے والے دو افراد گرفتار کر لیے گئے ۔تفصیلات کے مطابق تھانہ مدینہ ٹاؤن کے علاقے چکڑ چوک میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دو افراد کو گرفتار کیا جو لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کر رہے تھے ۔ مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔