چنیوٹ، بیوٹیفکیشن، صفائی اور تجاوزات کے خاتمے کی ہدایت

 چنیوٹ، بیوٹیفکیشن، صفائی اور تجاوزات کے خاتمے کی ہدایت

سٹریٹ لائٹس کی بہتری اور صفائی کے معیار کو مزید بہتر بنایا جائے :ڈی سی

چنیوٹ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) ڈپٹی کمشنر عائشہ رضوان نے بائی پاس چوکوں اور لاہور روڈ کا دورہ کرتے ہوئے بیوٹیفکیشن، صفائی اور تجاوزات کے خاتمے پر خصوصی توجہ کی ہدایت کی۔تفصیلات کے مطابق انہوں نے مختلف مقامات کا دورہ کرکے جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا اور افسروں کو ہدایت کی کہ چوکوں کی خوبصورتی، پودوں کی دیکھ بھال، سٹریٹ لائٹس کی بہتری اور صفائی کے معیار کو مزید بہتر بنایا جائے ۔انہوں نے کہا کہ شہر کے داخلی راستوں کو صاف اور خوبصورت بنانا شہری ماحول کی بہتری کے لیے ضروری ہے ، جبکہ تجاوزات کے فوری خاتمے کی بھی ہدایت کی گئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں