پختہ سڑک کو نقصان پہنچانے والا ٹریکٹر ڈرائیور کے خلاف مقدمہ

 پختہ سڑک کو نقصان پہنچانے والا  ٹریکٹر ڈرائیور کے خلاف مقدمہ

گوجرہ (نمائندہ دنیا) پختہ سڑک پر ہل چلا کر نقصان پہنچانے والے شخص کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

ایس ڈی او ہائی وے غلام مرتضیٰ کو اطلاع ملی کہ چک نمبر 351 ج ب کا طاہر عرف طاری ٹریکٹر کے ذریعے ہائی وے کی پختہ سڑک کو نقصان پہنچا رہا ہے ۔موقع پر پہنچ کر پولیس کو آگاہ کیا گیا جس پر تھانہ صدر پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تلاش شروع کر دی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں