بیوہ خاتون کی بیٹی سے مبینہ زیادتی، 3افراد کیخلاف مقدمہ

 بیوہ خاتون کی بیٹی سے مبینہ زیادتی، 3افراد کیخلاف مقدمہ

ارسلان ارشد سمیت تین افراد نے ع بی بی کی بیٹی کو زیادتی کا نشانہ بنایا

پیرمحل (نمائندہ دنیا) تین افراد نے بیوہ خاتون کی بیٹی کو مبینہ طور پر جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔بتایاگیاہے کہ چک نمبر 744 گ ب میں محمد ارسلان ارشد سمیت تین افراد نے بیوہ خاتون ع بی بی کی بیٹی کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنایا۔ پولیس نے زیر دفعہ 376 ت پ مقدمہ درج کر لیا ہے ۔اسی طرح لڑائی کے واقعے میں دو خواتین پر تشدد کے بھی مقدمات درج کیے گئے ۔ چک نمبر 755 گ ب میں شہباز وغیرہ نے نجمہ بی بی اور ام فرحانہ کو تشدد کا نشانہ بنا کر شدید زخمی کر دیا۔ پولیس نے زیر دفعہ 354/337 ایف 1 ایل 2 ت پ مقدمہ درج کر لیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں