ایک کروڑ سے زائد مستحق خاندانوں کو بھکاری کہنا افسوس ناک ،روبینہ خالد

 ایک کروڑ سے زائد مستحق خاندانوں کو بھکاری کہنا افسوس ناک ،روبینہ خالد

بی آئی ایس پی ہیڈ کوارٹرز میں نے نظیر کی سالگرہ کی تقریب ،خدمات پر شاندار خراج عقیدت

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)سابق وزیر اعظم شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی 73ویں سالگرہ کے حوالے سے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ہیڈکوارٹرز میں تقریب ہوئی ۔ تقریب میں چیئرپرسن بی آئی ایس پی سینیٹر روبینہ خالد، ایڈیشنل سیکرٹری ڈاکٹر عصمت نواز، ادارے کے افسران اور عملے نے شرکت کی۔ سینیٹر روبینہ خالد نے بینظیر بھٹو کی قومی خدمات اور عظیم قربانیوں کو شاندار الفاظ میں خراجِ عقیدت پیش کیا۔ بی آئی ایس پی پر ہونے والی تنقید دراصل غریب عوام کے سماجی تحفظ کے حق پر تنقید کے مترادف ہے ۔ اصلاحات کا خیرمقدم کیا جاتا ہے ، تاہم اداروں کو بند کرنے کی باتیں قابل قبول نہیں۔ مثبت تجاویز اور تعمیری تنقید ہمیشہ خوش آئند ہے ۔ ایک کروڑ سے زائد مستحق خاندانوں کو بھکاری یا فقیر کہنا افسوس ناک ہے ۔ حکومت کا کام شہریوں کو تحفظ، تعلیم، صحت اور سماجی تحفظ فراہم کرنا ہے ۔ اختتام پر بینظیر بھٹو کی سالگرہ کا کیک بھی کاٹا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں