ڈی آئی جی کا ریڈزون میں ڈیوٹی پوائنٹس کا دورہ ،چیکنگ سخت کرنیکی ہدایت

ڈی آئی جی کا ریڈزون میں ڈیوٹی پوائنٹس  کا دورہ ،چیکنگ سخت کرنیکی ہدایت

اسلام آباد(خصوصی رپورٹر)ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس جواد طارق نے ریڈ زون کے مختلف ڈیوٹی پوائنٹس کا دورہ کیا۔ انہوں نے سکیورٹی انتظامات اور چیکنگ کے عمل کا تفصیلی جائزہ لیا۔

اس موقع پر انہوں نے ڈیوٹی پر مامور پولیس افسران و جوانوں سے ملاقات کی اور انہیں سکیورٹی ڈیوٹی انتہائی ذمہ داری، مستعدی اور پیشہ ورانہ انداز میں سرانجام دینے کی ہدایت کی۔مزید براں مشکوک گاڑیوں، موٹر سائیکلوں اور افراد کی مؤثر چیکنگ یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں