دریائے چناب میں ڈوبنے والی لڑکی کیلئے ریسکیو سرچ آپریشن روک دیا گیا

دریائے چناب میں ڈوبنے والی لڑکی  کیلئے ریسکیو سرچ آپریشن روک دیا گیا

چناب نگر (نامہ نگار) دریائے چناب میں مبینہ طور پر نوجوان لڑکی کے ڈوبنے کے واقعے پر ریسکیو 1122 کا سرچ آپریشن جاری رہا جبکہ لواحقین نے شبہ ظاہر کیا کہ متاثرہ لڑکی ممکنہ طور پر دریا میں نہیں ڈوبی۔

بعد ازاں لواحقین کی درخواست پر ریسکیو ٹیموں نے دریائی سرچ آپریشن روک دیا۔ لواحقین نے کہا ہے کہ وہ پولیس کی معاونت سے دیگر مقامات پر خود تلاش جاری رکھیں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں