پیرمحل میں چوری کی تین وارداتیں لاکھوں روپے کا نقصان
پیرمحل (نمائندہ دنیا) مختلف علاقوں میں چوری کی تین وارداتوں میں جانور اور سولر موٹر چوری کر لی گئی۔
تفصیلات کے مطابق چک نمبر 761 گ ب میں حبیب احمد کی بکری مالیت 40 ہزار روپے ، چک نمبر 750 گ ب میں محمد منیر کا بیل مالیت ساڑھے پانچ لاکھ روپے جبکہ چک نمبر 757 گ ب میں نسیم عباس کے رقبے سے 15 ہارس پاور سولر موٹر مع پمپ مالیت دو لاکھ روپے نامعلوم چور چوری کر کے فرار ہو گئے ۔ پولیس نے مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ۔