ٹو بہ : اے سی کامحرم الحرام کنٹرول روم کا دورہ، انتظامات کا جائزہ

ٹو بہ : اے سی کامحرم الحرام کنٹرول  روم کا دورہ، انتظامات کا جائزہ

ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ڈاکٹر طارق عثمان اور اسسٹنٹ کمشنر منور حسین کملانہ سیال نے میونسپل کمیٹی میں قائم محرم الحرام کنٹرول روم کا دورہ کیا۔

تفصیلات کے مطابق اس موقع پر چیف آفیسر ولید عثمان نے صفائی، نکاسی آب، لائٹنگ، جلوس روٹس کی مانیٹرنگ اور ہنگامی انتظامات پر بریفنگ دی۔افسران نے کنٹرول روم کے مانیٹرنگ سسٹم اور مختلف محکموں کے رابطہ کاری کے انتظامات کا جائزہ لیا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ محرم الحرام کے دوران تمام ادارے مکمل ہم آہنگی کے ساتھ فرائض سرانجام دیں اور شہریوں کو بہترین سہولیات فراہم کی جائیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں