زمبابوے کے سفیر کا دو طرفہ تجاتی تعلقات بڑھانے پر زور
وفد کیساتھ سیالکوٹ چیمبر آ ف کامرس کا دورہ ، مینوفیکچرز اور ایکسپورٹرزسے خطاب
سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )پاکستان میں جمہوریہ زمبابوے کے سفیرکے ٹائٹس ایم جے ابو بسوتو اور زمبابوے کے سفارت خانے کے قونصلر اور ڈپٹی ہیڈ آف مشن Webster T.Chiyangwaنے سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا دورہ کیا۔ سید احتشام مظہر صدر، محمد مراد ارشد سینئر نائب صدر، سلمان شیخ نائب صدر اور چیمبر کے سرکردہ اراکین نے معزز مہمانوں کا استقبال کیا۔منعقدہ اجلاس میں پاکستان میں جمہوریہ زمبابوے کے تعینات سفیرکے ٹائٹس ایم جے ابو بسوتونے سیالکوٹ کے مینوفیکچرز اور ایکسپورٹرزسے خطاب کرتے ہوئے کہا پاکستان اور زمبابوے کے مابین تجارتی اور سرمایہ کاری فروغ کیلئے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر زور دیا۔
انہوں نے پاکستان اور زمبابوے کے درمیان اقتصادی تعاون کیلئے باہمی طور پر فائدہ مند مواقع تلاش کرنے اورسیالکوٹ کے معروف برآمدی صنعتی شعبے کے حوالے کہا زمبابوے میں سیالکوٹ کے معیا ری مصنعوعات سرجیکل انسٹرومنٹ سپورٹس ویئر ، لیدر گارمنٹس بڑی مانگ ہے اس کے علاوہ آسان شرائط پر انڈسٹری لگانے کے مواقع موجود ہیں۔قبل ازیں چیمبر آف کامرس سید احتشام مظہر گیلانی نے سپاس نامہ پیش کیا جس میں سیالکوٹ میں تیار ہونے والی عالمی معیار کی مصنوعات کا ذکر کیا۔