پیرمحل: 3منشیات فروش گرفتار

پیرمحل: 3منشیات فروش گرفتار

پیرمحل (نمائندہ دنیا) پیرمحل پولیس نے تین منشیات فروشوں کوگرفتارکرلیا، اے ایس آئی کاشف عمران نے چک نمبر 668/8 گ ب سے ملزم شیر کو گرفتار کیا،

 اے ایس آئی نعیم اقبال نے چک نمبر 668/9 گ ب سے ملزم ذیشان عرف شانی کو جبکہ اے ایس آئی وسیم نے غوثیہ آباد پیرمحل سے ملزم پرویز ولد خالد کو گرفتار کیا۔ ملزموں کے قبضے سے 180 گرام آئس برآمد کر کے الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں