محرم الحرام، ریسکیو 1122 کا خصوصی ایمرجنسی ڈپلائمنٹ پلان تیار

 محرم الحرام، ریسکیو 1122 کا  خصوصی ایمرجنسی ڈپلائمنٹ پلان تیار

چنیوٹ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) ریسکیو 1122 نے محرم الحرام 2026 کے دوران عزاداران کو فوری سہولیات کی فراہمی کے لیے خصوصی پلان تیار کر لیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق ضلع بھر میں 11 ایمبولینسز، 5 فائر وہیکلز، 35 موٹر بائیکس اور 257 اہلکار مختلف مقامات پر ڈیوٹی انجام دیں گے ۔ریسکیو 1122 اسٹیشنز کو ہائی الرٹ رکھا گیا ہے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری رسپانس دیا جا سکے ۔ شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ ایمرجنسی کی صورت میں 1122 پر رابطہ کریں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں