گوجرہ:چارہ مشین میں آکر نوجوان کے دونوں بازو کٹ گئے
چک 415 ج ب چندرکے کے رہائشی صابر کوالائیڈہسپتال ریفرکردیاگیا
گوجرہ (نمائندہ دنیا) مویشیوں کے لیے چارہ تیار کرتے ہوئے نوجوان الیکٹرک مشین کی زد میں آ کر شدید زخمی ہو گیا اور دونوں بازو کٹ گئے ۔بتایاگیاہے کہ چک نمبر 415 ج ب چندرکے کا نوجوان صابر اپنے مویشیوں کے لیے الیکٹرک مشین پر چارہ تیار کر رہا تھا کہ اس دوران اس کا بازو مشین میں آ گیا۔ نکالنے کی کوشش میں دوسرا بازو بھی مشین کی زد میں آ گیا جس کے نتیجے میں دونوں بازو کٹ گئے ۔شدید زخمی نوجوان کو فوری طور پر تحصیل ہیڈکوارٹرز ہسپتال گوجرہ منتقل کیا گیا جہاں سے اسے تشویشناک حالت کے باعث الائیڈ ہسپتال فیصل آباد ریفر کر دیا گیا ہے ۔