غیر قانونی منی پٹرول پمپ اور گیس ری فلنگ، شہریوں میں تشویش
چناب نگر (نامہ نگار) شہر و گردونواح میں غیر قانونی پٹرول مشینیں اور گیس ری فلنگ کا کاروبار عروج پر پہنچ گیا۔
تفصیلات کے مطابق مختلف دکانوں میں غیر قانونی منی پٹرول پمپ اور گیس ری فلنگ کا کام جاری ہے جس سے حادثات کا خطرہ بڑھ گیا ہے ۔ شہریوں کے مطابق ماضی میں بھی اسی نوعیت کے واقعات میں آگ لگنے سے نقصان ہو چکا ہے ۔عوامی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ غیر قانونی کاروبار کے خلاف بلاتفریق کارروائی کی جائے اور مستقل روک تھام یقینی بنائی جائے ۔