روڈ بلاک کرنے والا ٹرک ڈرائیور گرفتار
فیصل آباد (سٹی رپورٹر) ٹرک کھڑا کرکے روڈ بلاک کرنے والے ڈرائیور کو گرفتار کر لیا گیا۔
تھانہ پیپلز کالونی کے علاقے میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ڈرائیور کو گرفتار کیا جو مین روڈ پر ٹرک کھڑا کر کے ٹریفک میں رکاوٹ بن رہا تھا۔ مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ۔