ڈجکوٹ: شہید کانسٹیبل محمد اشرف کی برسی پر قبر پر حاضری، پولیس کا خراج عقیدت

ڈجکوٹ: شہید کانسٹیبل  محمد اشرف کی برسی پر قبر پر  حاضری، پولیس کا خراج عقیدت

فیصل آباد (سٹی رپورٹر) شہید کانسٹیبل محمد اشرف کی برسی کے موقع پر تھانہ ڈجکوٹ پولیس نے قبر پر حاضری اور سلامی دی۔

تفصیلات کے مطابق اس موقع پر پولیس افسران و جوانوں نے شہید کی قبر پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں اور فاتحہ خوانی کی۔ شہید کانسٹیبل محمد اشرف نے بیس برس قبل ڈاکوؤں کا جرات و بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے وطن و قوم کے لیے جامِ شہادت نوش کیا تھا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں