جواں سالہ لڑکی کو قابو کرکے مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا

جواں سالہ لڑکی کو قابو کرکے مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا

ڈھڈی والا کے قریب ع کی 18سالہ بیٹی کو ہوس کانشانہ بنایاگیا،مقدمہ درج

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)جواں سالہ لڑکی کو قابو کرکے مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا۔بتایاگیاہے کہ تھانہ مدینہ ٹاؤن کے علاقے ڈھڈی والا کے قریب ع نامی خاتون نے مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے پولیس کو بتایا کہ ملزم نے اس کی 18 سالہ بیٹی کو مبینہ طور پر قابو کر لیا اور زبردستی زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد دھمکیاں دیتے ہوئے موقع سے فرار ہوگیا۔ تاہم پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں