شہری کو فائرنگ کر کے لہولہان کر دیا گیا
فیصل آباد (سٹی رپورٹر) درینہ رنجش کی بناء پر شہری کو فائرنگ کر کے زخمی کر دیا گیا۔
تھانہ ستیانہ کے علاقے میں وقار نامی شہری کو ملزمان نے تشدد کے بعد فائرنگ کر کے زخمی کر دیا اور دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہوگئے ۔ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے ۔