گھر کا دروازہ کھلا رہنے پر چوری، الماریوں کا صفایا
فیصل آباد (سٹی رپورٹر) گھر کا دروازہ کھلا دیکھ کر ملزمان الماریوں کا صفایا کر گئے ۔
تھانہ روشن والا کے علاقے میں نعمان نامی شہری نے مقدمہ درج کرواتے ہوئے پولیس کو بتایا کہ ملزمان نے مبینہ طور پر گھر کا دروازہ کھلا دیکھ کر اندر داخل ہو کر الماریوں سے نقدی، موبائل فون، زیورات اور دیگر قیمتی سامان چوری کر لیا اور فرار ہوگئے ۔ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے ۔