اسلحہ کی نمائش کرنے والا ملزم گرفتار
فیصل آباد (سٹی رپورٹر) اسلحے کی نمائش کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔
تھانہ سمن آباد کے علاقے جوالا نگر کے قریب پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کیا جو اسلحے کی نمائش کر کے شہریوں میں خوف و ہراس پھیلا رہا تھا۔ مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ۔