مسافر وین میں غیر معیاری گیس سلنڈر نصب ،2ڈرائیور زیرحراست
فیصل آباد (سٹی رپورٹر) مسافر وین میں غیر معیاری گیس سلنڈر نصب کرنے والے دو ڈرائیورز کو گرفتار کر لیا گیا۔
تھانہ سرگودھا روڈ کے علاقے میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دو ڈرائیورز کو گرفتار کیا جن کی ویگنوں میں غیر معیاری اور خستہ حال گیس سلنڈر نصب تھے ۔ مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔