کہکشاں کالونی میں مین بجلی کی تاروں میں آگ لگ گئی
شارٹ سرکٹ سے لگنے والی آگ سے کنکشنز متاثر، کئی گھروں کی بجلی منقطع
فیصل آباد (سٹی رپورٹر) کہکشاں کالونی میں شارٹ سرکٹ کی وجہ سے بجلی کی مین تاروں میں آگ لگ گئی۔تفصیلات کے مطابق جڑانوالہ روڈ سے ملحقہ کہکشاں کالونی میں شارٹ سرکٹ کے باعث مین بجلی کی تاروں میں آگ بھڑک اٹھی، جس کی اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں اور آگ پر قابو پا لیا۔خوش قسمتی سے واقعے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا، تاہم آگ لگنے سے بجلی کی تاریں جل گئیں جس کے باعث متعدد گھروں کی بجلی کی فراہمی متاثر ہوئی اور کنکشنز منقطع ہو گئے ۔