رکشے میں شہری جیب تراشوں کا شکار
فیصل آباد (سٹی رپورٹر) رکشے میں سفر کرنے والا شہری جیب تراشوں کے ہتھے چڑھ گیا۔
تھانہ پیپلز کالونی کے علاقے میں عرفان نامی شہری رکشے میں سفر کر رہا تھا کہ اس دوران نامعلوم جیب تراشوں نے اس کی جیب سے نقدی اور موبائل فون چوری کر لیا اور فرار ہوگئے ۔ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے ۔