غیر قانونی گیس سلنڈر ریفلنگ کرنے والا دکاندار گرفتار
فیصل آباد (سٹی رپورٹر) گیس سلنڈرز کی غیر قانونی ریفلنگ کرنے والے دکاندار کو گرفتار کرلیا گیا۔
تھانہ غلام محمد آباد کے علاقے میں سول ڈیفنس ٹیم نے پولیس کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی ریفلنگ کرنے والے دکاندار کو گرفتار کیا۔ ملزم کے قبضے سے گیس سلنڈر اور ریفلنگ کا سامان برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا۔