سیدنا عمر فاروق ؓکی حیات مبارکہ مشعل راہ :پروفیسر اقبال اکرم ،ثمر عباس

 سیدنا عمر فاروق ؓکی حیات مبارکہ مشعل  راہ :پروفیسر اقبال اکرم ،ثمر عباس

بلوچنی(نمائندہ دنیا )معروف عالم دین پروفیسر علامہ اقبال اکرم،علامہ ثمر عباس جامی، مدثر حمید فانی ، بطاہر حمید فانی اور احمد فانی نے یوم شہادت حضرت عمر فاروق ؓکے موقع پر کہا ہے کہ مراد رسول سیدناعمر فاروق ؓکی اسلام کے لیے خدمات ناقابل فراموش ہیں، آپکا طرز حکمرانی تمام حکمرانان اسلام کے لیے بہترین نمونہ ہے ۔

آپ ؓکی حیات مبارکہ تمام عالم اسلام کے لیے مشعل راہ ہے ۔حضرت عمر فاروق کی خلافت عدل و انصاف، فتوحاتِ اسلامیہ اور اسلامی ریاست کے نظام کے استحکام کی روشن مثال تھی۔آپ ؓنے اپنے 10سالہ دورِ خلافت میں کئی عظیم اصلاحات نافذ کیں جن میں بیت المال، عدالتی نظام، پولیس کا قیام، اور تقویمِ اسلامی (ہجری کیلنڈر)کی بنیاد شامل ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں