جھنگ میں محرم کے پیش نظر اداروں کی فرضی مشق

 جھنگ میں محرم کے پیش نظر اداروں کی فرضی مشق

محرم میں عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے تمام ادارے الرٹ ،علی اکبر بھنڈر

جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر کی زیرِ نگرانی متعلقہ محکموں کی جانب سے محرم کے انتظامات کے سلسلے میں فرضی مشق کا انعقاد کیا گیا جسکا مقصد کسی بھی ہنگامی صورتحال سے مؤثر انداز میں نمٹنے کے لیے مختلف اداروں کے درمیان باہمی رابطہ، تیاریوں اور رسپانس میکانزم کا عملی جائزہ لینا تھا۔اس موقع پر ریسکیو 1122، پولیس، سول ڈیفنس، محکمہ صحت اور دیگر متعلقہ اداروں نے اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں، فوری ردعمل اور باہمی ہم آہنگی کا عملی مظاہرہ کیا۔ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر نے کہا کہ محرم کے دوران شہریوں کے جان و مال کے تحفظ اور پرامن ماحول کو یقینی بنانے کیلئے تمام ادارے مکمل طور پر تیار ہیں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے مربوط حکمت عملی کے تحت فرائض انجام دیں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں