جھنگ روڈ پر کرنٹ لگنے سے باپ اور بیٹا جاں بحق
مسجد کی چھت سے لوہے کاراڈ اتارتے اﷲ دتہ اور حسن موقع پر چل بسے
چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)جھنگ روڈ پرسیم پل کے قریب کرنٹ لگنے کا افسوسناک واقعہ، باپ،بیٹا جاں بحق ہو گئے ۔ ریسکیو 1122 کو صبح 5:50 بجے ایمرجنسی کال موصول ہوئی جس پر امدادی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں۔ ابتدائی معلومات کے مطابق مسجد کی چھت سے تقریباً 50 فٹ لمبے لوہے کے راڈ کو اتارا جا رہا تھا کہ راڈ اچانک 11 کے وی ہائی وولٹیج بجلی کی تار سے ٹکرا گئی، جس پر شدید کرنٹ لگنے سے 24 سالہ حسن اور اسکا والد 65 سالہ اﷲ دتہ موقع پر ہی جان کی بازی ہار گئے ۔ ریسکیو امدادی ٹیم نے دونوں متاثرین کو بچانے کے لیے سی پی آر کی کوشش کی تاہم وہ جانبر نہ ہو سکے ۔ ریسکیو امدادی ٹیم نے ضروری کارروائی کے بعد ڈیڈ باڈیز ورثاء کے حوالے کر دیں۔