زرعی اراضی سے پیٹر انجن، ٹیوب ویل، موٹریں اور دیگر سامان چوری
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)زرعی اراضی سے پیٹر انجن، ٹیوب ویل، موٹریں اور دیگر سامان چوری کرلیا گیا۔
تھانہ روشن والا کے علاقے میں خالد نامی شہری کی زرعی اراضی سے رات کی تاریکی میں ملزمان مبینہ طور پر پیٹر انجن، ٹیوب ویل، موٹریں اور دیگر سامان چوری کرکے لے گئے ۔ تاہم پولیس نے چوری کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے ۔