پولیس نے دو پیشہ ور بھکاریوں کو قابو کر لیا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)پولیس نے دو پیشہ ور بھکاریوں کو گرفتار کرلیا۔ تھانہ گلبرگ کے علاقے میں پولیس نے مختلف کارروائیوں کے دوران دو افراد کو گرفتار کرلیا۔
جو بھیک مانگتے ہوئے اپنی جیبیں بھرنے میں مصروف تھے۔ جن کیخلاف مقدمات درج کرکے قانونی کارروائی بھی شروع کر دی گئی۔