زمیندار کو لوٹنے والے 2 ڈاکو گرفتار، ایک لاکھ روپے برآمد
پینسرہ (نمائندہ دنیا)ٹھیکریوالا پولیس نے بروقت کارروائی کرکے زمیندار سے واردات میں ملوث دو ڈاکوؤں کو گرفتار کر لیا۔
ملزموں کی شناخت اسد اور شرجیل کے نام سے ہوئی ہے جن سے ایک لاکھ روپے اور پستول برآمد کر لیا گیا ۔متاثرہ زمیندار مشکور زرعی ادویات خریدنے جا رہا تھا کہ ملزموں نے اسلحہ کے زور پر دو لاکھ نقدی چھین لی تھی ۔پولیس ٹیم نے جدید تفتیشی ذرائع، خفیہ معلومات اور مختلف مقامات پر چھاپوں کے بعد ملزموں کو گرفتار کر لیا۔ تفتیش جاری ،باقی رقم کی برآمدگی اور واردات میں ملوث دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے بھی کارروائی کی جا رہی ہے ۔