جڑانوالہ : بند کمرے سے رسیوں سے بندھی لاش برآمد

جڑانوالہ : بند کمرے سے رسیوں سے بندھی لاش برآمد

115 گ ب سے ملنے والی لاش کی شناخت عابد اقبال کے نام سے ہوئی

 جڑانوالہ (نمائندہ دنیا )تھانہ صدر جڑانوالہ کی حدود چک نمبر 115 گ ب میں دل دہلا دینے والا واقعہ، بند کمرے سے رسیوں میں جکڑی ہوئی 5 دن پرانی لاش ملنے سے علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا۔ شناخت عابد اقبال کے نام سے ہوئی ہے جو گھر میں بالکل اکیلا رہائش پذیر تھاجبکہ اسکے دیگر بھائی بوٹے والی جھال پر مقیم ہیں۔ 5 روز سے عابد اقبال کا کوئی سراغ نہیں مل رہا تھا تاہم گزشتہ روز محلے داروں کو گھر سے شدید تعفن اٹھنے پر شک ہوا، اطلاع پرایس ایچ او تھانہ صدراعجاز ڈاہر نے پولیس پارٹی کے ہمراہ موقع پر پہنچ کر کمرے کا دروازہ کھولا تو اندر عابد اقبال کی لاش موجود تھی جسے رسیوں سے باندھا گیا تھا۔ لاش 5 دن پرانی ہونے کے باعث مسخ ہونا شروع ہو چکی تھی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں