22 سالہ نوجوان ٹرین کی زد میں آ کر جاں بحق
پینسرہ (نمائندہ دنیا)تھانہ ٹھیکریوالا کے علاقے میں 22 سالہ نوجوان ٹرین کی زد میں آ کر جاں بحق ہوگیا۔
پولیس کے مطابق نوجوان کی شناخت احتشام کے نام سے ہوئی جو ٹرین سے ٹکرانے سے موقع پر ہی دم توڑ گیا۔اطلاع ملتے ہی تھانہ ٹھیکریوالا پولیس موقع پر پہنچ گئی اور ضروری قانونی کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی گئی۔ نوجوان کی اچانک موت پر گھر میں کہرام مچ گیا۔ شالیمار ایکسپریس لاہور سے کراچی جا رہی تھی، چک نمبر 89ج ب کے قریب واقعہ پیش آیا۔