جواں سالہ لڑکی،شادی شدہ خاتون کواغوا کرکے زیادتی
ٹھیکریوالا اور جڑانوالہ کے علاقوں میں ہوس کانشانہ بنانے پرمقدمات درجتاندلیانوالہ کے علاقے میں ملزم کی نابالغ لڑکی سے زیادتی ،دھمکیاں دیکرفرار
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)جواں سالہ لڑکی اور شادی شدہ خاتون کو مبینہ طور پر اغوا کے بعد زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق تھانہ ٹھیکریوالا کے علاقے میں عباس نے پولیس کو بتایا کہ ملزم نے اسکی جواں سالہ بھانجی کو اغواکرکے اپنے ساتھ نامعلوم مقام پر لے جا کر زیادتی کانشانہ بنا دیا۔تھانہ صدر جڑانوالہ کے علاقے میں اشرف نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ ملزم نے اسکی اہلیہ کو اغوا کرلیا اور نامعلوم مقام پر لے جا کر مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا۔ پولیس نے مقدمات درج کرکے ملزموں اور مغویوں کی تلاش شروع کر دی ۔تھانہ صدر تاندلیانوالہ کے علاقے میں اوباش ملزم نے 15 سالہ(س)نامی نابالغ لڑکی کو اپنی ہوس کانشانہ بناڈالا،ملزم زیادتی کے بعد دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہو گیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی شروع کر دی ۔