خاتون سمیت تین افراد جیب تراشوں کا شکار بن گئے
بلال جلوی مارکیٹ اور لیاقت غلام آباد کے علاقے میں ہتھے چڑھ گیا جھنگ بازار کے علاقے میں مجلس پر ثانیہ کاموبائل اور نقدی چوری
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)شہرمیں خاتون سمیت تین افراد جیب تراشوں کا شکار بن گئے ۔تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر کے علاقے جلوی مارکیٹ میں بلال خریداری میں مصروف تھا کہ اس دوران نامعلوم ملزموں نے اسکی جیب میں سے نقدی اور موبائل فون نکال کر فرار ہو گئے ۔تھانہ غلام آباد کے علاقے میں لیاقت رکشے میں سفر کر رہا تھا کہ جیب تراشوں نے جیب سے نقدی اور موبائل چوری کرلیا ۔تھانہ جھنگ بازار کے علاقے میں مجلس میں شرکت کیلئے آئی ثانیہ نامی خاتون کے پرس میں سے ملزموں نے رش کا فائدہ اٹھاتے ہوئے نقدی اور موبائل فون چوری کرلیا۔ پولیس نے مقدمات درج کرکے ملزموں کی تلاش شروع کردی ۔