احمد پور سیال : دو گروپوں میں فائرنگ، ایک شخص قتل
عمران ٹوبہ برادری کے دو گروپوں میں اراضی کے تنازعہ پر مارا گیا
احمد پور سیال(نمائندہ دنیا)احمدپورسیال میں دو گروپوں کے درمیان فائرنگ کے نتیجہ میں ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔ رانا مارکیٹ لنک روڈ پر ٹوبہ برادری کے دو گروپوں کے درمیان اراضی کے تنازعہ پر ہونے والی فائرنگ سے عمران ولد مظاہر میو سکنہ ٹوبیاں والی جھال زخمی ہوگیا اور بعد ازاں تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے خالق حقیقی سے جا ملا ۔ لاش پوسٹمارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی گئی۔ پولیس تھانہ احمدپورسیال نے ملزموں کیخلاف قانونی کارروائی شروع کر دی ۔