میاں اجمل کا بچے کے قتل پر گھر جاکرخاندان سے اظہارتعزیت

میاں اجمل کا بچے کے قتل پر گھر  جاکرخاندان سے اظہارتعزیت

ٹھیکریوالا(نمائندہ دنیا)مسلم لیگ ن کے رہنما و سابق رکن پنجاب اسمبلی حلقہ پی پی 108 میاں اجمل آصف نے چند روز قبل چک 71 ج ب سرلی میں قتل ہونے والے سات سالہ بچے کے گھر جا کر سوگوار خاندان سے اظہار تعزیت و افسوس کیا۔

اس موقع پر اجمل آصف نے بچے کے والدین اور دیگر اہلخانہ سے ملاقات پر مرحوم کے ایصالِ ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی اور کہا قانون نافذ کرنے والے ادارے شفاف تحقیقات کرکے ملوث ملزموں کو جلد قرار واقعی سزا دلوائیں گے تاکہ متاثرہ خاندان کو انصاف مل سکے ،اس موقع پر علاقہ معززین بھی موجود تھے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں