کار کی ٹکر سے رکشہ سوار پانچ افراد زخمی نامعلوم ڈرائیور کیخلاف مقدمہ درج
ماموں کانجن (نمائندہ دنیا) ماموں کانجن کے نواحی علاقے میں تیز رفتار کار کی ٹکر سے موٹر سائیکل رکشہ میں سوار مرد و خواتین سمیت پانچ افراد زخمی ہو گئے ۔
پولیس نے نامعلوم کار ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے ۔پولیس کے مطابق چک نمبر 509 گ ب کے رہائشی یاسر اقبال نے مقدمہ درج کراتے ہوئے بتایا کہ 25 جون کی شام وہ اپنی اہلیہ، بھابھی، بھابھی کی بیٹی اور دو بھائیوں کے ہمراہ موٹر سائیکل رکشہ پر کمالیہ سے اپنے گاؤں ماموں کانجن آ رہے تھے ۔ علاول موڑ کے قریب ایک تیز رفتار ہنڈا سوک کار نے مبینہ طور پر رکشے کو سائیڈ مار دی، جس کے نتیجے میں رکشہ الٹ گیا۔