ڈی پی او چنیوٹ کی اردل روم میں پو لیس اہلکاروں سے ملاقات
اہلکاروں اور ان کی فیمیلیز کی ویلفیئر کیلئے ضروری اقدامات کر رہے : ڈاکٹر نوید عاطف
چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب عبدالکریم کے احکامات پر پولیس اہلکاروں کی ویلفیئر کیلئے عملی اقدامات جاری ہیں ۔ ڈی پی او چنیوٹ ڈاکٹر نوید عاطف نے اردل روم کے دوران پولیس اہلکاروں سے ملاقات کی۔ ڈی پی او نے پولیس اہلکاروں سے خیریت دریافت کی،صحت،بچوں کی تعلیم کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔ڈی پی او نے پولیس اہلکاروں کے مسائل سنے ،موقع پر احکامات جاری کئے ۔ڈی پی او نے پولیس اہلکاروں کو تندہی سے فرائض سرانجام دینے کی ہدایت کی ۔ اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈاکٹر نوید عاطف کا کہنا تھا کہ پولیس اہلکاروں اور ان کی فیمیلیز کی ویلفیئر کیلئے تمام تر ضروری اقدامات کو یقینی بنایا جا رہا ہے ۔