ایف ڈی اے کو ایک ارب 2 کروڑ 94 لاکھ روپے وصول
نان ڈویلپمنٹ سیکٹر سے 73کروڑ 40لاکھ ،ڈویلپمنٹ سیکٹر سے 29کروڑ 54لاکھ وصول
فیصل آباد (خصوصی رپورٹر)ایف ڈی اے نے مالی سال 2025-26 کے دوران مؤثر ریکوری مہم کے نتیجے میں مختلف مدات میں ایک ارب 2 کروڑ 94 لاکھ روپے کے واجبات وصول کیے ، جو ادارے کی مالی کارکردگی میں نمایاں بہتری کا مظہر قرار دیے گئے ۔یہ بات ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے محمد آصف چودھری کی ہدایت پر منعقدہ اجلاس میں بتائی گئی، جس میں مالی سال 2025-26 کے دوران واجبات کی وصولیوں اور مجموعی سالانہ کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس کو بتایا گیا کہ مجموعی وصولیوں میں نان ڈویلپمنٹ سیکٹر سے 73کروڑ 40لاکھ روپے جبکہ ڈویلپمنٹ سیکٹر سے 29کروڑ 54لاکھ روپے وصول کیے گئے ، جو گزشتہ سال کے مقابلے میں نمایاں اضافہ ہے ۔بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ وصول ہونیوالی رقم میں ہاؤسنگ سکیموں کے ڈویلپمنٹ چارجز، نقشہ منظوری فیس، نیلام عام کے ذریعے فروخت ہونیوالے پلاٹس کی رقوم، پلاٹ ٹرانسفر فیس، کمرشلائزیشن چارجز، لینڈ کنورژن فیس، غیر قانونی تعمیرات پر عائد جرمانے ، اونرشپ سرٹیفکیٹس، ٹی پی رپورٹس کے اجرا کی فیس اور دیگر مختلف مدات شامل ہیں۔